کراچی میں دہشت گرد حملے میں شہید کئے گئے کراچی پولیس کے ایس پی چودھری اسلم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’چوہدری‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
ایس پی چوہدری اسلم کو کراچی کے لیاری ایکسپریس وی پر گاڑی کے ساتھ بم دھماکا کرکے شہید کیا گیا تھا۔
فلم ’چودھری‘ کی عکس بندی کے آخری سین میں آج لیاری ایکسپریس وے پر گارڈن انٹرچینج کے قریب اس منظر کو ہوبہو دہرانے کی کوشش کی گئی۔ جس کے لئے صبح سے ہی سفید گاڑی گارڈن انٹرچینج پر پہنچا دی گئی تھی۔
جمعرات کی شام گاڑی میں دھماکہ کرکے ہوبہو منظر فلمایا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دھویں کے بادل دور دور تک دیکھے گئے۔ ان مناظر کو اطراف کے رہنے والے شہریوں نے کثیر المنزلہ عمارتوں سے بھی ریکارڈ کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔









