ہالی وڈ اداکار اور مشہور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) کی اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔ اداکار کے اکاؤنٹ پر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں تصویر کو 7 لاکھ 70 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا۔
ڈوین جانسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
ڈوین جانسن نے تصویر سے متعلق لکھا کہ انکی چھوٹی بیٹی نے کہا کہ ’ڈیڈی آئیں میرے ساتھ کھیلیں۔ جس کے بعد میں اس کی گڑیا کو 45 منٹ تک پکڑ کر بیٹھا رہا اور میری بیٹی دیگر کھلونوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہوگئی‘۔
ڈوین جانسن نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو بھی پیغام میں لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ انکی کرسمس اچھی گزری ہوگی۔
اداکار کی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے تصویر پر ہزاروں لوگوں نے کمنٹس بھی لکھے۔









