کئی دن سے کمپیوٹر خراب، روٹ پرمٹ کا اجرا بند ہے، ملک ندیم حسین

124

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر ملک ندیم حسین نے کہا ہے کہ کمپیوٹر کی خرابی کی وجہ سے کئی دنوں سے روٹ پرمٹ کا اجرا بند ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ملک ندیم حسین نے کہا کہ لاہور میں ٹریفک پولیس اور رنگ روڈ کی پولیس ناجائز جرمانے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے لاہور کے بتی چوک اور بابو صابو کے بس اسٹاپ تاحال بحال نہیں کیے گئے ہیں۔

ملک ندیم حسین نے مزید کہا کہ بادامی باغ جنرل بس اسٹینڈ میں صفائی کی صورت حال ناقص ہے، وہاں تھکے ہارے ڈرائیوروں کے لیے ریسٹ ہاؤس بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس کے باوجود مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کے صدر نے یہ بھی کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں