کابل میں مسلح افراد نے سپریم کورٹ کی دو خواتین ججز کو قتل کردیا

208

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کی دو خواتین ججز کو قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل پولیس نے خواتین ججز پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین ججوں پرحملہ اس وقت کیا گیا جب وہ عدالتی گاڑی میں اپنے دفتر کے لیے جارہی تھیں۔

حملے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے، کسی گروپ نے ابھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں