کراچی: آرٹس کونسل کے انتخابات، پولنگ جاری

176

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سالانہ انتخابات میں پولنگ جاری ہے، ممبر ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

آرٹس کونسل میں آج سالانہ انتخابات کے سلسلے میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

شیڈول کے مطابق صدر، نائب صدر، سیکریٹری اور گورننگ باڈی کے 16 ممبران کا انتخاب ہوگا۔

اس سے قبل گزشتہ 13 سال سے بھاری اکثریت کے ساتھ اعجاز فاروقی اور احمد شاہ پینل کامیاب رہا ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں پولنگ صبح 10 سے رات 8 بجے بلا تعطل جاری رہے گی، ووٹ ڈالنے کے مرحلے میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں