کراچی: بازاروں کی بندش، سندھ حکومت کے احکامات نظر انداز

116

کراچی کی بڑی مارکیٹوں اور بازاروں کے دکانداروں نے سندھ حکومت کے احکامات نظر انداز کردیے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باعث محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں بازار 6 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

کراچی میں زینب مارکیٹ، صدر الیکٹرانکس مارکیٹ، پاکستان چوک 6 بجے کے بعد بھی کھلے رہے۔

صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد لائٹ ہاؤس، نیو ایم اے جناح روڈ پر بھی نظر نہیں آیا جبکہ لیاقت آباد میں بھی اکثر دکانیں کھلی رہیں۔

شہر کے بڑے بازاروں میں شامل طارق روڈ پر بھی تمام کاروباری مراکز 6 بجے کے بعد بھی کھلے رہے۔

شہر قائد کی بڑی مارکیٹوں میں حکومتی احکامات کو نظر انداز کیا گیا ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے بازار بندش کے لیے کوئی انتظامات بھی نظر نہیں آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں