کراچی: سفاری پارک میں موجود ہتھنی ملیکا تکلیف میں مبتلا

170

کراچی سفاری پارک میں موجود ہتھنی ملیکا تکلیف میں مبتلا ہوگئی۔

سفاری پارک ذرائع کے مطابق سردیوں کی وجہ سے ہتھنی کے پاؤں کی جلد شدید متاثر ہوگئی ہے، پاؤں کی ایڑیاں پھٹنے کی وجہ سے ملیکا کو چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردیوں میں صحیح دیکھ بھال نہ ہونے پرملیکا ہتھنی کی ایڑیاں پھٹ گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سفاری پارک میں موجود ملیکا اورسونوپاکستان میں ہاتھیوں کی واحد جوڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں