کراچی: ضلع غربی کی 7 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

105

کراچی کے ضلع غربی کی 7 یونین کونسلوں (یوسیز) میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

کوروناوائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع غربی کی 7 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ اے) کی سفارش پر لگائے گئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی کے اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد میں لگایا گیا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 29 دسمبر سے شروع ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی کی کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ یوسیز میں لاک ڈاؤن 11 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں