کسی کو بُرا کہنے سے پہلے آئندہ دیکھ لینا بہتر ہے: نعمان اعجاز

181

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ کسی کو بُرا کہنے سے پہلے آئندہ دیکھ لینا بہتر ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں موبائل فون میں مصروف ہیں۔

نعمان اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیں نفرت کرنا پسند ہے کیونکہ اگر ہمیں نفرت کرنا پسند نہیں ہوتا تو ہم لوگوں کو نظر انداز کردیتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کرتے ہیں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’یہ ہمارا فرض بن گیا ہے کہ ہمیں لوگوں کی ذات اور زندگیوں پر تبصرے کرنے ہیں اور اُنہیں بُرا بھلا ہی کہنا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’کسی کو بُرا کہنے سے پہلے آئندہ دیکھ لینا بہتر ہے۔‘

نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ ’ہم برداشت کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں جب ہمارے اندر یہ موجود ہی نہیں ہے۔‘

اداکار کے اس معنی خیز پیغام کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے۔

تنازعات سے نہیں بلکہ غلط بات سے دور رہتا ہوں، نعمان اعجاز

اس سے قبل ایک ویب سائٹ سے گفتگو میں نعمان اعجاز نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں تنازعات بنا دیے جاتے ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کے مفادات وابستہ ہوتے ہیں۔

نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ بات کس تناظر اور ماحول میں کی گئی بلکہ بات پکڑ لی جاتی ہے تاہم تاویلات دینا میری عادت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں