امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کے انسٹاگرام کے بعد اب ٹوئٹر پر بھی 13ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔
امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کملا ہیرس کی تاریخی جیت کے بعد جہاں اُن کی کتابوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے تو وہیں ٹوئٹر پر موجود کملا ہیرس کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُنہیں 13 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
اگر ہم یہ بات کریں گے امریکا کی نو منتخب نائب صدر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کتنے لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے تو اُن کی کُل تعداد 735 ہے۔
دوسری جانب کملا ہیرس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے فالوورز کی تعداد 13 اعشاریہ 6 ملین ہوگئی ہے جبکہ کملا ہیرس نے انسٹاگرام پر صرف 114 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔
کملا ہیرس کے انسٹا کے بعد ٹوئٹر پر بھی 13 ملین فالوورز ہوگئے
کملا ہیرس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائی تو اُنہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جو معنی خیز اور سیاسی معلومات سے متعلق ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔
کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔









