کورونا وائرس، مغربی ممالک میں نئے سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں

179

دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے خوف سے مغربی ممالک میں نئے سال کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئیں۔

مغربی ممالک میں جہاں ہر سال کے آغاز پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جاتا تھا اس بار وہاں خاموشی چھائی رہی۔

لندن آئی پر گزشتہ 21 سال سے ہونے والی آتش بازی منسوخ کر دی گئی جبکہ پیرس، استنبول اور ایتھنز میں بھی سال نو کا استقبال خالی سڑکوں نے کیا۔

آسٹریا میں بھی نئے سال کے موقع پر ہونے والی آتشبازی منسوخ کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں