جرمنی میں کورونا وائرس کے باعث آئندہ ہفتے سے دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آن لائن اجلاس میں مشاورت کے بعد اہم اعلان کیا ہے جس کے تحت بدھ کے روز سے سپر اسٹورز کے علاوہ ملک بھر میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز دوبارہ بند کر دیے جائیں گے۔
اس دوران تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے اور لاک ڈاؤن دس جنوری تک جاری رہے گا۔
انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن کا انتہائی مشکل فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گئی ہوں









