صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں امیروں سے زیادہ غریب ممالک کو نقصان پہنچایا۔
عارف علوی نے آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس بہٹ بڑا چیلنج ہے لیکن اس میں مواقع بھی بہت ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں غریب طبقے کی کورونا وائرس کے دوران مدد کرنی ہے، پاکستان میں احساس پروگرام کی شروعات کی گئی۔
عارف علوی نے کہا کہ احساس پروگرام میں آدھی سے زیادہ آبادی کو صحت کے لیے فںڈز دیئے گئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے دوران برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی ہوئی۔
عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعظم نےصحت کے لیےکورونا وائرس کی وبا کے دوران کئی منصوبوں کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کو صحت اور تعلیم کےحقوق ملنے چاہئیں جو حکومت کی ترجیح ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس میں ڈیجیٹل ٹرانسفار میشن نظر آئی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے سستے داموں لوگوں تک رسائی ممکن ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے دوران بہترین اقدامات کیے۔









