اسلام آباد(بلال عباسی)کورونا ویکسین کے ممکنہ حصول کے بعد ویکسی نیشن کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے ویکسی نیشن پلان تیار کر لیا ہے، ویکسی نیشن مہم 3مراحل میں چلائی جائے گی، اس مہم کا آغاز مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کی جائے گی، جن میں 5 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز ہوں گے۔پہلے فیز میں65 سال سے زائد عمرکے 95 لاکھ شہریوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں رہ جانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ دوسرے فیز میں60 سال سے زائدعمر شہریوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔ تیسرے مرحلے میں ملکی آبادی کے مخصوص خصوص میں ویکسین دی جائے گی، ویکسی نیشن کی نوعیت دستیاب ویکسین کی مقدار پر ہوگی۔
کورونا ویکسی نیشن مہم 3 مراحل میں چلائی جائے گی، آغاز مارچ میں متوقع
127









