مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے پاکستان کے اکثر حصوں میں سفر پر پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔
مشیر تجارت نے پابندیوں میں نرمی لانے میں تعاون پر کینیڈا کے ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی پابندیوں کے ختم ہونےکے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی۔
مشیر تجارت نے یہ بھی کہا کہ پابندیوں میں نرمی سے پاکستان میں سیاحت، معاشی سرگرمیاں بہتر ہوں گی۔









