بھارتی اداکار نارسنگ یادیو جمعرات کی شب حیدرآباد میں چل بسے، وہ پچھلے کئی ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
تیلگو فلموں کے معروف اداکار نارسنگ یادیو نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا، جبکہ کئی بالی ووڈ اور تامل فلموں میں بھی انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اپریل 2020ء میں اداکار کے اہل خانہ نے بتایا تھا کہ وہ گردے کے مرض کا شکار ہیں اور لائف سپورٹ پر ہیں۔
نارسنگ یادیو نے 40 سال تیلگو فلم انڈسٹری میں کام کیا، اُن کی آخری فلم 2017ء میں قیدی نمبر 150 ریلیز ہوئی تھی۔









