گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانیوالی خبریں

167

سرچ انجن گوگل نے دنیا میں2020 کے دوران سب سے تلاش جانیوالی خبروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

گوگل کے مطابق تلاش کے حوالے سے جو فہرست ترتیب دی گئی ہے اس میں اجتماعی رحجانات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

سال2020 میں کورونا وائرس کے متعلق سب سے زیادہ خبروں کو تلاش کیا گیا جبکہ الیکشن رزلٹ، ایران اور بیروت کو بھی سرچ کیا گیا۔

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن پرسال2020 میں لوگوں نے کورونا وائرس، کھانوں کی تراکیب، گانے، شخصیات، ٹی شوز، ڈرامے اور فلموں کے متعلق بھی سرچ کیا۔

سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن پہلے نمبر پر ہیں اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان دوسرے نمبرپر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں