بھارتی نو بیاہتا اداکارہ گوہر خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
گزشتہ سال 25 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی اداکارہ گوہر خان آج کل خوب خبروں میں ہیں اور اپنے دولہے کے ساتھ دعوتیں اڑاتے اور ٹک ٹاک بناتی نظر آ رہی ہیں۔
گوہر خان سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کی ہر تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں اور فالورز کی جانب سے خوب توجہ ملی ہے۔
گوہر خان نے حال ہی میں اپنے نکاح کی خوبصورت یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک مختصر کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں۔
گوہر خان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تصاویر بنوانے کے لیے پوز دے رہی ہیں اور کریم رنگ کے عروسی لباس اور سبز رنگ کے زیورات میں خوب جچ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ شادی کی ہے۔
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والی اداکارہ گوہر خان نے اپنی اور زید دربار کی محبت کو ’لاک ڈاؤن لو اسٹوری‘ قرار دیتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ’واقعی میں ہماری کہانی لاک ڈاؤن کی لو اسٹوری ہے۔‘









