گوہر خان نے شادی کے بعد شوہر کیساتھ پہلی بار تصاویر شیئر کردیں

181

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے اپنی شادی کے بعد شوہر زید دربار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر پہلی بار تصاویر شیئر کردیں۔

حال ہی میں معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

گوہر خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں اُنہوں نے جو شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے اُس پر ’Wifey‘ لکھا ہوا ہے جبکہ زید دربار کی شرٹ پر ’Hubby‘ درج ہے۔

پہلی تصویر میں گوہر خان اپنے شوہر کی کسی بات پر شرماتی نظر آرہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ زید دربار کی طرف اشارہ کررہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے دو گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن پر اب تک دو لاکھ 52 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار حال ہی میں جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑے نے گزشتہ روز بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں