ہم سیاسی میدان مار چکے ہیں، مولانا عبدالغفورحیدری

118

جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ حکمران ہمارا سیاسی طور پر مقابلہ کریں ہم سیاسی میدان مار چکے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مردان بلاول نہیں آئے تو کیا کہیں کہ وہ ناراض تھے؟ پہلے سے طے شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمٰن آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکے۔

مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن ناراض نہیں ہیں، ان کا پہلے دن سے مؤقف تھا کہ حلف نہ اٹھائیں۔

عبدالغفور حیدری سے میڈیا گفتگو کے دوران حافظ حسين احمد سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دینے سے مولانا عبدالغفورحیدری نے احتراز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں