یوٹیلیٹی اسٹورز پر منہگائی کی نئی لہر، قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری

180

نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل فی لیٹر 45 روپے تک مہنگا کردیا گیا ، گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے اور خشک اور بچوں کا دودھ 100 روپے تک مہنگا کیا گیا ہے۔

ٹی وائیٹنرز 600 گرام 32 روپے جبکہ دیسی گھی کی ایک کلوگرام قیمت میں 197 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں اسٹیشنری آئٹم کی قیمتوں میں 13 روپے، شیمپو کی بوتل 6 سے 30 روپے، کولڈ ڈرنکس15 روپےتک مہنگی کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں