FBR کا گلوکار عاطف اسلم کو 5کروڑ 80لاکھ ٹیکس کا نوٹس

121

لاہور (نمائندہ جنگ) ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس ارسال کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو آڈٹ کرنے کے بعد 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا۔

گلوکار عاطف اسلم کا انکم ٹیکس سال 2018کا آڈٹ کیا گیا، بعد ازاں گلوکار عاطف اسلم کو ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں